راسک(ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق راسک میں مسلح تنظیم جیش العدل کی قابض ایرانی پولیس ہیڈکوارٹر پر حملے کے بعد شہر کے تمام راستوں پر فورسز کو بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ تعینات کیا گیا ہے جو کہ اس چھوٹے سے شہر کی سیکورٹی کی فضا کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں متعدد فوجی ہیلی کاپٹر اور درجنوں فوجی گاڑیاں چابہار اور راسک شہروں اور گردونواح کے پہاڑوں کے مختلف علاقوں میں گشت کر رہی ہیں جو کہ ہر آنے جانے والے افراد کی سخت چیکنگ کر رہے ہیں ۔

 مزید رپورٹ کے مطابق تمام فوجی اور سیکورٹی فورسز کے لیے الرٹ کی حالت جاری ہے اور تمام فورسز کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

 واضح رہے کہ 15 دسمبر 2023 بروز جمعہ کی صبح جیش العدل کی جانب سے راسک پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملے اور کم از کم 19 اہلکاروں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کے بعد بلوچستان کے کئی شہروں میں سیکیورٹی کی صورتحال مزید مزید سخت کردی گئی ہے ۔