سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںراسک شہر میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے دو بلوچ شہری...

راسک شہر میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے دو بلوچ شہری شہید، ایک گرفتار

راسک ( ہمگام نیوز ) اطلع کے مطابق گزشتہ راسک شہر کے ضلع پیشن میں قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مارا اور براہ راست فائرنگ کرکے دو بلوچ شہریوں کو شہید کر دیا ۔

 بتایا جاتا ہے کہ اس فائرنگ اور سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں دو افراد کی شہادت کے بعد ایک بلوچ شہری کو بھی گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

 شہید ہونے والے دو شہریوں کی شناخت زاہدان کے علاقے شیرآباد سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ یونس سالارزہی اور ضلع دشتیاری کے گاؤں رادو سے تعلق رکھنے والے حیدر جدگل بتائی گئی ہے۔

 واضح رہے کہ اس مقام پر موجود اور سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے شہری کی شناخت کا تاحال تعین نہیں ہو سکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز