راسک(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق گزشتہ شام کو راسک کے علاقے پیشن میں واقع گاؤں سولدان میں مسلح افراد نے ایک ہیئر ڈریسنگ سیلون میں موجود چار افراد پر فائرنگ کی جس سے تین جانبحق ایک زخمی ہوگیا ۔

 جانبحق ہونے والوں کی شناخت 20 سالہ رضا شیرہ حملی ولد رشید ، 20 سالہ عبدالغفور شیرہ حملی ولد مراد اور “عبدالواحد ھوت ولد دوست ساکنان سولدان پیشن راسک کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ تاہم رپورٹ موصول ہونے تک زخمی شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ۔

رپورٹ کے مطابق سولدان گاؤں میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد نے اس سیلون پر حملہ کیا اور ایک ہیئر ڈریسر سمیت چار شہریوں کو گولی مار دی، جن میں سے تین جانبحق ہوگئے اور حجام شدید زخمی ہوگیا۔

 بتایا جاتا ہے کہ مسلح افراد کا رضا اور عبدالغفور سے جھگڑا ہوا تھا اور عبدالواحد اور حجام کا ان جھگڑوں میں کوئی ہاتھ نہیں تھا تاہم انہیں کئی گولیاں لگیں جس سے عبدالواحد جاں بحق اور حجام زخمی ہوگیا۔ .