راسک ( ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق آج 8 جون کو فجر کے وقت ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر راسک کے گاؤں مورتان میں قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کی چلتی گاڑی پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ شہری شہید ایک زخمی ہوگئے ایک شہری کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ـ
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی سرحد( جعلی سرحد) عبور کرتے ہوئے تین بلوچ شہریوں کو قابض ایرانی انٹیلیجنس اینجنسی کے اہلکاروں فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے بعد دشتیاری شہر کے گاؤں ریمدان سے تعلق رکھنے والے “الٰہی بخش کلمتی” ولد رحیم بخش فائرنگ سے شہید ہوگیا نواب نوحانی جو کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے گوھرگ رہائشی ہے میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا اور اس وقت راسک کے ہسپتال میں سکیورٹی فورسز کی نگرانی میں زیر علاج ہے۔
قابض ایرانی انٹیلی جنس فورسز نے ان لوگوں کی گاڑی پر فائرنگ کرنے کے بعد الٰہی بخش اور نواب کے ایک اور ساتھی جس کا نام “عارف بردیگ” تھا، کو ان اہلکاروں نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کت دیا ـ