راسک (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز پیر کی شام راسک میں قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے ایک بلوچ طالبعلم کو عدالتی حکم نامہ پیش کیے بغیر گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر راسک میں قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے 25 سالہ عمر ولد عبدالقادر کو جبری گمشدگی کا شکار بنا کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

 رپورٹ کے مطابق راسک میں قابض ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں نے شہر میں عشاء کی نماز کے بعد عمر کو بغیر کسی وضاحت یا عدالتی حکم کے گرفتار کر لیا ہے۔