Homeخبریںرشت، گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دو افراد جانبحق چار زخمی

رشت، گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دو افراد جانبحق چار زخمی

دزاپ (ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز رشت شہر میں ایک رہائشی مکان میں کھانا پکانے کے دوران دھماکے اور آگ لگنے سے دو افراد جانبحق چار زخمی ہوگئے ۔

 جاں بحق ہونے والے دو شہریوں کی شناخت 20 سالہ یاسر ناروہی ولد خدانذر اور 23 سالہ محمد امین ناروہی جبکہ ایک زخمی کی شناخت یاسین ناروہی ولد خدانذر جو کہ یاسر کے بھائی ہے تمام زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کا تعلق زاہدان کے علاقے اولڈ روڈ سے ہے۔ جبکہ چاروں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

 ذرائع کے مطابق یہ چھ افراد بلوچ مزدور تھے جو کہ کرائے کے رہائشی مکان میں کھانا پکا رہے تھے ۔ اس دوران گیس سلنڈر پھٹنے سے یہ دھماکہ ہوا ۔

Exit mobile version