رودبار(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق پیر کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر رودبار کے بوھنگ گاؤں کے قریب مقامی باشندوں کو ایک شہری کی لاش ملی جس کے جسم پر تشدد، جلنے اور کاٹ کے نشانات تھے ۔

 خبر کی تیاری تک اس بلوچ شہری کی شناخت اور اس کے قتل کی وجہ کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔

 واضح رہے کہ لاش پر ملنے والے تشدد، جھلسنے اور کٹ کے نشانات سے واضح ہوتا ہے کہ اس شہری چند روز پہلے تشدد کرنے کے بعد ان کو قتل کیا گیا ہے ۔