سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeرپورٹسروہنگیا مسلمانوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرکے انہیں بلوچستان کے ساحلی علاقوں...

روہنگیا مسلمانوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرکے انہیں بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں آباد کرنے کا خدشہ

اسلام آباد (ہمگام نیوز) پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ خفیہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت سعودی عرب اور کئی علاقوں میں مقیم برما/میانمار کے روہنگیا کے لاکھوں مسلمانوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کیے جائیں گے۔

جو 2012 میں میانمار فوج کی بربیت کے باعث دیگر ممالک کی جانب پناہ لینے پر مجبور ہو گئے تھے جو کہ اس وقت دوسرے ممالک اور خلیجی ریاستوں مقیم ہیں،روہنگیا مہاجرین کو نئے پاکستانی پاسپورٹ جاری کرکے انہیں بلوچستان میں آباد کیے جانے کا خدشہ ہے۔

انتہائی متعبر ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں اور زیادہ تر گوادر میں آباد کیے جائیں گے۔ باخبر ذرائع سے ہمگام نیوز کو معلوم ہوا کہ سعودی نائب وزیرِ داخلہ کے حالیہ دورہ کے دوران اسلام آباد اور سعودی عرب کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا گیا ہے۔

اس معاہدئلے میں سعودی عرب اور دیگر علاقوں مقیم لاکھوں برمی مسلمانوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کیے جائیں گے ۔ جس کے بعد ان لاکھوں مہاجرین کو بلوچستان میں آباد کیا جائے گا۔ خفیہ معاہدے کے تحت ان کو بلوچستان کے ساحلی علاقوں اور گوادر میں آباد کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی علاقے قابض پاکستان فوج چین کے حوالے کرچکا ہے اور وہاں کے مقامی بلوچوں کو گوادر سمیت بلوچستان کے بیشتر ساحلی علاقوں میں پہلے سے ہی جانے کی اجازت نہیں ہے اور پہلے سے آباد بلوچ آبادیوں کیخلاف آپریشن کرکے انہیں نقل مکانی پر مجبور کیا گیا ہے۔

قابض ریاست کی جانب اس نئے سامراجی منصوبہ بندی کے بعد بلوچ قوم کے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔ تازہ معاہدے کے حوالے سے تاحال بلوچستان کے آزادی پسند مسلح تنظیموں اور سیاسی پارٹیوں کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز