Homeخبریںریاستی اداروں کی جانب سے جیوانی کے ماہیگیروں کو دریا کی رسائی...

ریاستی اداروں کی جانب سے جیوانی کے ماہیگیروں کو دریا کی رسائی نہیں دی جارہی ہے

گوادر(ہمگام نیوز) اہلیان جیونی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ھمارے کچھ کایک اور یکدار والوں کا جال 2 دن سے سمندر کے اندر ہیں، انہیں اجازت دیا جائے تاکہ غریب ماھیگیر اپنا جال سمندر سے نکال سکیں۔

بیان کے مطابق ایک یکدار جو ایران میں پکڑا گیا ہے تقریباً ڈھائی ھزار کنڈی گہرے پانی میں ہے۔

ماہیگیروں کا کہنا ہے کہ ایک طرف ٹرالر مافیا کا ڈر کہ ہمارے سمندر کے سازو سامان جو گہرے میں پانی میں ہیں دوسری طرف آنے والے دنوں میں ہوا کا بھی امکان ہے جو غریب ماھیگیروں کا نقصان کا سںبب بن سکتی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق کوسٹ گارڈ کی جانب سے صرف گنز اور بندری کے ماہیگیروں کو فشنگ کی اجازت ملی ہے، کوسٹ گارڈ کے مطابق مذکورہ علاقوں کے ماہیگروں کو صرف انٹری کی صورت میں فشنگ کی اجازت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ جیوانی کے ماہیگیروں کیلئے ساحل بند ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی فورسز بلخصوص کوسٹ گارڈ کے ہاتھوں جیوانی سمیت گوادر کے وسیع ساحل پر مقامی ماہیگروں کے ساتھ معاشی ذیادتی کا سلسلہ روز اول سے جاری ہے۔

تاہم گزشتہ دنوں بی ایل اے کی جانب سے کوسٹ گارڈ پر حملوں کے ردعمل میں ان کی جانب سے مقامی آبادی بلخصوص ماہیگروں کو تنگ کرنے میں تیزی آئی ہے۔

Exit mobile version