قلات: (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے قلات روبدار کے مقام پر 28 تاریخ کو شب دس بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے چاکر ولد مال جان ہلاک ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق چاکر ریاستی ایجنسیوں سے منسلک تھے۔ چاکر علاقے میں ریاستی ایماء پر بلوچ نوجوانوں کی مخبری کرتے تھے اور بہت سے بلوچ نوجوانوں کے جبری طور پر گمشدہ کرنے میں براہِ راست ملوث رہے ہیں۔ تاہم مذکورہ شخص کی ہلاکت کی ذمہ داری کسی تنظیم نے تاحال قبول نہیں کی۔














