ریگان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز جمعہ کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے ریگان میں مقامی باشندوں کو ایک بلوچ شہری کی لاش ملی۔ اس بلوچ شہری کی شناخت خدابخش نرماشیری ولد گجر ساکن پیشوک آباد بنپور ریگان کے نام سے ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق اس بلوچ شہری کی لاش برآمد ہونے کے بعد لوگ اسے ریگان میڈیکل سینٹر لے گئے ۔

 جبکہ اس کے اہل خانہ اس کی موت کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے طبی معائنہ کار کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔

 کہا جاتا ہے کہ خدابخش تقریباً چند سال قبل بنپور سے ریگان منتقل ہوئے اور ان کے والد کا گھر خیر آباد بنپور (بمپور) میں ہے۔

تاحال اس کی موت کی صحیح وجہ اور وقت معلوم نہیں ہے۔