پنجشنبه, سپتمبر 19, 2024
Homeخبریںزابل، مسلح افراد کی فائرنگ سے قابض ایرانی فورسز کا اہلکار ہلاک

زابل، مسلح افراد کی فائرنگ سے قابض ایرانی فورسز کا اہلکار ہلاک

زابل (ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق پیر کے روز ایک فراجہ سپاہی کو زابل شہر میں اپنی ڈیوٹی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زابل میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک فراجا ( فراجا انفارمیشن پروٹیکشن آرگنائزیشن ایرانی پولیس کے کمانڈر انچیف کے ماتحت ایک انٹیلی جنس ادارہ ہے اور ایران کی قانون نافذ کرنے والی کمان سے منسلک ہے، جو معلومات، مواصلات اور دستاویزات کی نگرانی اور کنٹرول کا ذمہ دار ہے۔) سعید رخشانی ولد حسین ساکن جنوبی رودبار کو ہلاک کر دیا ۔

 جبکہ فراجا کے حکام کی طرف سے اس کے اہل خانہ نے کہا کہ “وہ ظالموں کے ساتھ لڑائی میں شہید ہو گئے تھے۔”

 ذرائع کے مطابق سعید کو اپنی سروس کے دسویں مہینے میں تربیت کے بعد زابل شہر منتقل کیا گیا تھا اور وہ اس شہر میں اپنی سروس کے مقام پر تھے جب پیر کے روز انہیں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا ۔

 ذرائع نے مزید کہا فورسز نے سعید کے اہل خانہ کو بتایا کہ وہ شرپسندوں کی طرف سے گھات لگا کر کیے گئے آپریشن کے دوران مارا گیا اور شہید ہوا، اور کل زابل شہر کے فراجا کے حکام کی منظوری کے بعد، اس کی لاش اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز