{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

زابل(ہمگام نیوز ) رپورٹ کے مطابق بروز ہفتہ زابل شہر کے نواحی گاؤں دہدوست محمد میں واقع گاؤں پہلوان میں قبائلی مسلح تصادم کے نث ایک بلوچ شہری گولی لگنے سے جانبحق ہوگیا اور نو افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

 جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت 30 سالہ عبداللہ گل بچہ ولد شیر کے نام سے ہوئی ہے اور زخمیوں میں سے ایک کی شناخت جس کی حالت تشویشناک ہے جمعہ گل بچہ ہے جبکہ دیگر زخمیوں اور ممکنہ طور پر جانبحق ہونے والے افراد کی شناخت معلوماتی رپورٹ کی تیاری کے لمحے تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

  ذرائع کے مطابق ہفتے کی سہ پہر دہدوست محمد شہر کے نواحی گاؤں پہلوان میں گل بچہ قبیلے کے افراد کے درمیان تنازعہ ہوا اور متحارب فریقوں کی طرف سے کلاشنکوف ہتھیاروں کے استعمال ہوا، اس کے بعد متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

 واضح رہے کہ اس تنازعے کے زخمیوں کو زابل کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔