Oplus_131072

زابل(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز منگل کی شام کو زابل شہر کی گورنریٹ کے سامنے بہشت ریسٹورنٹ میں گیس کیپسول کے پھٹنے سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے اور گیارہ زخمی ہوئے۔

 زابل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے میڈیکل ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ سینٹر کے سربراہ کے مطابق یہ واقعہ 20:28 پر پیش آیا، زابل شہر کے بہشت ریسٹورنٹ میں گیس کے کنستر میں دھماکے کے بعد 2 افراد جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوگئے ۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم اس واقعے میں جانبحق اور زخمیوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے ۔