زابل(ہمگام نیوز ) رپورٹ کے مطابق بروز بدھ کو زابل شہر میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک بلوچ شہری کی گاڑی پیچھا کرتے ہوئے اس فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق ہوگیا ۔
جانب ہونے والے اس شخص کی شناخت 45 سالہ عبداللہ ناروہی ولد گل محمد کے نام سے ہوئی جو کہ زابل کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایک گاڑی میں سوار مسلح افراد نے عبداللہ کی گاڑی کا پیچھا کرنے کے بعد انہیں روکنے کے لیے ان کی چلتی گاڑی پر سیدھی فائرنگ کی، اور عبداللہ کے سر میں گولی لگنے سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
رپورٹ کی تیاری کے وقت تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے اور ان کی گاڑی کے ممکنہ سامان کے غائب ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ شبہ ہے کہ مسلح چور تھے ۔