زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں مختلف حادثات و واقعات 10 افراد جانبحق اور سات زخمی ہوگئے،
تفصیلات کے مطابق بروز پیر کو زھکلوت تا دلگان شاہراہ پر دو ایندھن بردار گاڑیوں کے
درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے اور دو بلوچ تیلکش اور ایک شخص شدید زخمی ہوا۔
جانبحق ہونے والے تین افراد کی شناخت 17 سالہ عیسیٰ بامری ولد محمد ساکن زہکلوت، 25 سالہ محمدرضا حاجی زادہ (بامری) ولد دوستین اور 24 سالہ جلال نوابی بامری ولد ولی خان، دونوں کا تعلق دلگان سے ہے جبکہ زخمیوں میں سے ایک محمد رضا بامری ولد علی شامل ہے ۔
رپورٹ لکھے جانے تک دونوں زخمی تیلکش کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے جن کا تعلق ایرانشہر سے تھا۔
مزید رپورٹ کے مطابق بروز ہفتہ کو بنپور ایکسس سے ایرانشہر جانے والی دو گاڑیوں، ٹویوٹا اور پیوجوٹ پارس کے درمیان تصادم کے بعد، ایک بلوچ تیلکش سمیت گاڑیوں میں سوار دو افراد آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ اور ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا ، زخمی بچہ ہسپتال منتقل ہونے سے پہلے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ ایک تیلکش سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔
جانبحق ہونے والے تیلکش کی شناخت 24 سالی محمد شبانی ولد عبدی ساکن چاہ ہاشم جلگاہ ہے ۔ تاہم رپورٹ موصول ہونے تک اس واقعے میں دیگر جانبحق اور زخمی ہونے والوں کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
مزید تفصیلات کے بروز اتوار کی شام کو دشتیاری تا چابہار اور نیلنٹ گاؤں کے قریب دو لینڈ کروزر ایندھن بردار گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے آگ لگنے سے تین بلوچ تیلکش
آگ کے شعلوں میں جل کر جانبحق اور زخمی ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والے دو فیولر کی شناخت عارف حسن زہی ولد موسیٰ ساکن قصر قند گشت اور دشتیاری کے علاقے نلینٹ سے تعلق رکھنے والے “کیفا دھقان ولد شنبے کے نام سے ہوئی ہے۔
تاہم رپورٹ موصول ہونے تک زخمی کی شخص کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
اسی طرح بروز پیر کی صبح چابہار شہر میں واقع عقبی بندرگاہ پر دو ایندھن بردار گاڑیوں کے بریس ایکسس میں آپس میں ٹکرانے سے تین بلوچ تیلکش آگ کی لپیٹ میں آ کر جانبحق ہوگئے۔
ان تینوں جانبحق افراد کی شناخت جاسم کلمتی ولد خدابخش ساکن کلانی ، ھمل نوہانی ولد محمد حسین اور واجل ولد بابو ساکن رودیگ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ جمع کی گئی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2023 سے لیکر تاحال 321 بلوچ تیلکش(سوختبر ) قابض ایرانی آرمی کی براہ راست فائرنگ، سڑک حادثات، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، سیلاب اور آگ لگنے سے جانبحق اور زخمی ہوئے ہیں ۔