زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاش براستہ -زاہدان محور پر دو گاڑیوں پر مسلح افراد نے حملہ کرکے گاڑی میں سوار قابض ایرانی آرمی کے دو اہلکار ہلاک تین زخمی ہوگئے۔ ایرانی آرمی کے خبر رساں ادارے تنسیم نے خبر دی ہے کہ خاش زاہدان محور پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک آفیسر کرنل حسین علی جاودان فر کو
ہلاک کر دیا گیا ہے ۔
جبکہ دوسری جانب مسلح تنظیم جیش العدل نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے دو ایرانی اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی کیئے ہیں ۔ تاہم دوسرے ہلاک اہلکار اور زخمیوں کے نام تاحال سامنے نہیں آ سکے ہیں ۔