زاہدان(ہمگام نیوز) بروز منگل کو زاہدان کے علاقے خاش شاہراہ پر ایک بلوچ نوجوان قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہوگیا ۔
فائرنگ سے شہید ہونے والے بلوچ نوجوان کی شناخت احمد گمشادزہی ولد رضا ہے جو کہ میرجاوہ کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق قابض فورسز نے بغیر پیشگی انتباہ کے احمد کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کی وجہ سے گاڑی الٹ گئی اور اس واقعے کے بعد وہ شہید ہوگیا۔