زاہدان(ہمگام اپڈیٹ )اطلاعات کے مطابق جمعرات کی شام کو زاہدان کے علاقے کشاورز اسٹریٹ میں بغیر پیشگی وارننگ کے تین بلوچ شہریوں پر پر قابض ایرانی پولیس براہ راست فائرنگ کی۔ جس سے دو شہید ایک زخمی ہوگیا۔
شہید ہونے والے دونوں بلوچ شہریوں کی شناخت 27 سالہ ناصر بارانزہی ولد عبدالغفار اور 30 سالہ عبدالستار صفرزہی مینگل ولد عبدالمجید جبکہ زخمی شہری 28 سالہ “عزیز شاہوزہی ہ ولی محمد ساکنان شیرآباد، زاہدان بتائی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ناصر، خدانور لجائی کے قریبی دوستوں میں سے ایک تھا، جو 18 جنوری 2023ء کو زاہدان کے خونی جمعہ کے زخمی ہونے والوں میں سے ایک منصور ہرمزی کے جنازے میں شریک ہونے کا ارادہ رکھتا تھا، جو اسی دن انتقال کر گیا تھا۔ اس کے بعد 14 مارچ کو اسے رہا کر دیا گیا، وہ اپنے دو دوستوں عبدالستار اور عزیز کے ساتھ کشاورز اسٹریٹ کے علاقے وحدت سینٹ میں پیوجیوٹ کار میں سفر کر رہے تھے، بغیر پیشگی انتباہ کے اور پولیس نے اسے روکا۔ جو وہاں پہلے سے موجود تھے ان پر سیدھا فائرنگ کر دیا ۔
اس فائرنگ کے نتیجے میں ناصر اور عبدالستار سر اور سینے میں کئی گولیاں لگنے سے شہید ہو گئے اور عزیز ٹانگ اور سائیڈ کے حصے میں دو گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے جنہیں پولیس نے گرفتار کر کے خاتم الانبیا ہسپتال منتقل کردیا، وہ انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں ہیں۔
حالوش کی رپورٹ کے مطابق عزیز فورسز کی تحویل اور دیکھ بھال میں ہے، اور اس زخمی شخص اہل خانہ کو ان کے پاس جانے کی اجازت نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ ان کے کمرے کی حفاظت پر مامور فورسز میں سے ایک نے اپنے رشتہ داروں کو بتایا کہ اہلکاروں نے غلطی سے یہ سوچ کر فائرنگ کر دی کہ وہ مسلح ہیں، لیکن فائرنگ کر کے شہید اور زخمی کرنے کے بعد ان کی گاڑی کی تلاشی کے دوران کوئی ہتھیار نہیں ملا ، اس لیے کہ مقتولین کے اہل خانہ شکایت نہ کریں، عدالتی حکام نے ان کی شناخت چور کے طور پر کی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے بلوچستان میں قابض ایرانی پولیس کے ہاتھوں ان تین شہریوں کے قتل اور زخمی ہونے کے بعد سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک پولیس افسر نے ان شہریوں کو مسلح ڈاکو قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک شہری کے گھر کو لوٹنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔