یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںزاہدان، مختلف حادثات اور واقعات میں آٹھ افراد جانبحق، چار زخمی

زاہدان، مختلف حادثات اور واقعات میں آٹھ افراد جانبحق، چار زخمی

زاہدان(ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مختلف شہروں اور علاقوں میں مختلف حادثات و واقعات میں تین افراد جانبحق دو زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو بم محور نرماشیر میں قابض ایرانی فورسز کی چلتی گاڑی پر فائرنگ سے گاڑی الٹنے سے ایک بلوچ تیلکش زخمی ہوگیا جنہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جو کہ اس وقت کومہ میں ہے۔

 اس بلوچ فیولر کی شناخت 20 سالہ محمد طارق شاہ بخش ولد خدا بخش کے نام سے بتائی گئی ہے جو کہ گاؤں چاہ زرد، دزاپ (زاہدان) سے ہے ۔

 اس کے علاوہ بروز اتوار کی شام کو ایک بلوچ نوجوان بندوق صاف کرتے ہوئے اچانک گولی لگنے سے وہ جانبحق ہوگیا ۔ اس بلوچ نوجوان کی شناخت 18سالہ سفر کرد ولد انور ہے جو خاش سے ہے۔

مزید رپورٹ کے مطابق پیر کو جیروفت شہر میں درب بہشت چوراہے کے قریب سربیزن جانے والی سڑک پر حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 3 افراد زخمی ہوئے۔

 زخمیوں کو مزید علاج کے لیے جیروفت شہر کے امام خمینی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 رپورٹ کی تیاری کے وقت تک اس واقعے میں زخمیوں اور جانبحق ہونے والوں کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ لیکن کہا جاتا ہے کہ مرنے والے اور زخمیوں کا تعلق قلعہ گنج اور رودبار جنوب شہروں سے ہے۔

مذید رپورٹ کے مطابق اتوار کو دزاپ اور پہرج محور پر گاڑی الٹنے سے ایک بلوچ تیلکش زخمی ہوگیا ، تاہم ہسپتال منتقل ہونے سے پہلے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

 اس بلوچ شہری کی شناخت 28 سالہ اسماعیل شمرادوخت ولد احمد ساکن پہرج ہے۔

دریں زابل میں اپنی بیوی کی گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔تاہم خبر لکھے جانے تک اس شہری کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز