سراوان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز اتوار کو سراوان کے علاقے آب انار کے سرحدی محور پر دو ٹیوٹا گاڑی اور ایک سمند کے درمیان تصادم میں تین بلوچ ایندھن بردار جاں بحق ہوگئے ۔
اس ٹریف حادثے میں گاڑیوں کو آگ لگنے سے تین افراد جاں بحق ھوگئے، دو افراد کی شناخت 22 سالہ حسام الدین شجاعی مہر ولد دوست محمد سکنہ شیرانزاد ، بمپشت اور 12 سالہ میر زیب ولد اکبر سکنہ” ستکگیں مک” بمپشت سراوان سے ہوئی ہے۔
رپورٹ کی تیاری کے وقت تک ہلاک ہونے والے سمند گاڑی کے ڈرائیور کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
دوسرا واقعہ گزشتہ روز ب بنپور شہر کے علاقے خیر آباد میں پیش آیا ، اس واقعہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا ۔ قتل ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ عبدالعزیز امیرزادہ ولد عبدالعظیم کے نام سے ہوئی ہے جو کہ بنپور کے علاقے ملک آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق قاتل فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر فرار ہوگئے۔
حملہ آوروں کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے، کہا جا رہا ہے کہ قتل کی وجہ ذاتی تنازعہ ہے ۔
علاوہ ازیں گزشتہ ہفتہ کو سیب و سوران جانے سراوان روڈ سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر دو گاڑیوں کے مابین ہولناک تصادم کے باعث 7 افراد زخمی اور 2 شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ رپورٹ کی تیاری تک اس واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔