زاہدان( ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مختلف شہروں اور علاقوں میں مختلف حادثات و واقعات میں 9 افراد جانبحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بروز جمعہ سیریک جاشک محور پر دو مسافر گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار شہری جان کی بازی ہار گئے اور دو زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق پیجوٹ پارس گاڑی میں حادثے کا شکار ہونے والے افراد کا تعلق سیریک شہر کے علاقے قلموئی، سیکوئی اور بندبست کے دیہاتوں سے تھا اور تبا شدہ دوسرے گاڑی کے متاثرین کا تعلق قشم سے ہے تاہم اس حادثے میں زخمیوں کی حالت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق بروز جمعہ واش میں سنگان کے محور پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار بلوچ شہری جاں بحق اور تین زخمی ہوئے۔
جاں بحق ہونے والے شہری (پیوجوٹ گاڑی کا مسافر) کی شناخت بلال کہرازہی ولد خلیل اور دیگر تین متوفی (ایک پرائیڈ گاڑی میں سوار تھے ) کی شناخت عزیز گنگوزہی ،ارمان گنگوزہی” اور عبداللہ گنگوزہی ہیں ۔
اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت جو کہ پیوجیوٹ گاڑی میں سوار بتائی جاتی تھے اور بلال کے اہل خانہ بشمول اس کی اہلیہ اور بچے کے بارے میں رپورٹ آنے تک معلوم نہیں ہوسکا ہے۔
مزید رپورٹ کے مطابق بروز ہفتہ کو نیکشہر تا ایرانشہر کے محور پر قابض ایرانی فورسز نے ایک ایندھن بردار گاڑی کا تعاقب کیا، تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی جس سے گاڑی کا مالک شدید زخمی ہوا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ ایک گھنٹے کے دوران نہ چل بسے
اس بلوچ تیلکش کی شناخت 21 سالہ ابراہیم تبسیدہ ولد رجب کے نام سے بتائی گئی ہے جو قصرقند شہر کے کوچو کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔
اس کے علاوہ بروز ہفتہ کو ایرانشہر میں ریسلات اسٹیشن کے سامنے ایندھن حاصل کرنے کے لیے لمبی قطار میں کھڑی پیجوٹ گاڑی میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی۔
اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور مکمل طور پر آگ لگ گئی تاہم پیجوٹ گاڑی تباہ ہو گیا۔
اس کے علاوہ گزشتہ رات رودبار زمین کے علاقے میں واقع پینگ بٹالین چوکی پر فوجی دستوں نے فائرنگ کی جس سے ایک شخص زخمی ہوا۔ خبر لکھے جانے تک اس بلوچ تیلکش کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
اس کےعلاوہ ہفتہ کو نہبندان محور کے شوسف تھانے کے اہلکاروں نے بغیر کسی روکے اور پیشگی انتباہ کے، ایک ایندھن بردار گاڑی پر اپنی گاڑی چڑھائی جس کے نتیجے میں گاڑی الٹ گئی اور ایک بچہ سمیت گاڑی میں سوار تین افراد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ لکھے جانے تک اس واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ شوسف نامی افراد کا تعلق علاقے نہبندان سے ہے۔
علاوہ ازیں بروز ہفتہ کو ریگان تا پہرہ محور پر چاہدگل کے چوراہے پر پرائیڈ کار اور پیوجو فیولر گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں سوار تین افراد زخمی ہو گئے۔ .
رپورٹ کی تیاری کے لمحے تک زخمی تیلکش اور دو دیگر شہریوں کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
مزید رپورٹ کے مطابق تفتان شہر میں محکمہ بجلی کی جانب سے کھودے گئے گڑھے میں گرنے سے ایک شہری زخمی ہوگیا۔ اس شہری کی شناخت 19 سالہ “مہرداد خرکوہی” جو کہ چاہ احمد کا رہائشی ہے۔
واضح رہے کہ جمع کی گئی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2023 میں کم از کم 321 بلوچ تیلکش قابض ایرانی کی براہ راست فائرنگ، سڑک حادثات، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، سیلاب اور آگ لگنے سے ہلاک اور زخمی ہوئے۔