منگل, جون 25, 2024
ہومخبریںزاہدان، مختلف علاقوں میں دو بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق

زاہدان، مختلف علاقوں میں دو بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق

زاہدان(ہمگام نیوز ) نہبندان میں واقع شوسپ ڈیم میں گر کر 12 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ خبر لکھے جانے تک اس بچے کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ دوپہر ایک بجے کے قریب پیش آیا اور اس کی لاش کو تقریباً چھ گھنٹے کی تلاش کے بعد ریڈ کریسنٹ کے کارکنوں نے ڈیم کی گہرائی سے نکالا۔

دوسری جانب بروز ہفتہ کو دشتیاری کاؤنٹی کے پیرسہراب سیکشن میں واقع گاؤں "کوہ دیم" میں ایک بچی ھوٹگ میں گر کر ڈوب کر جاں بحق ہو گئی

 اس بلوچ بچی کی شناخت ھلینا جدگال ولد منصور جدگال کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ دشتیاری شہر کے پیرسہراب سیکشن میں واقع گاؤں بنارو غلام محمد بازار کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

 واضح رہے کہ دشتیاری اور کنرک جیسے کئی علاقے پانی کی سپلائی اور پائپنگ نیٹ ورکس سے محروم ہیں اور لوگ ان ھوٹگ میں جمع ہونے والے پانی کو استعمال کرکے اپنا پینے کا پانی تیار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز