زاہدان(ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان سے دو قبائل محمد زہی اور کہرازہی کے درمیان تین سال کی آپسی دشمن کے بعد مولوی عبدالحمید اور فریقین اور عمائدین کی ثالثی سے صلح ہوگیا ۔ دونوں قبائل نے عہد کر لیا کہ وہ آئندہ بلوچ عمائدین کی لاج رکھتے ہوئے کسی بھی تصادم سے گریز کریں اور ایک پر امن ماحول کے ساتھ رہیں گے ۔

 رپورٹ کے مطابق زاہدان کے مکی مسجد میں بلوچی دربار امن کا انعقاد مولوی عبدالحمید اور مولوی بدری اور دو قبیلوں محمد زہی اور کہرازہی کے عمائدین اور معتمرین کی موجودگی میں ہوا۔

 واضح رہے کہ اس ملاقات کے اختتام پر دونوں جماعتوں نے اپنے اختلافات ایک طرف رکھنے کا وعدہ کیا اور معافی کے ساتھ ایک دوسرے کو گلے لگا لیا۔