زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 31 بروز جمعہ مارچ کی شام کو قابض ایرانی آرمی اور بسیج فورسز نے زاہدان کے مختلف علاقوں سے معتدد بلوچ شہریوں کو گرفتار کیا۔ رپورٹ کے مطابق قابض ایرانی آرمی اور فورسز نے کریم آباد، جام جم اور کشاورز کے علاقوں میں کاروں اور موٹر سائیکلوں کو قبضے میں لے کر لوگوں کی تلاشی لی اور پھر اس موقعہ پر کئی بلوچ شہروں کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے ـ رپورٹ کی تیاری کے وقت تک حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ بلوچستان میں مظاہروں اور ہڑتالوں کے بعد کئی بلوچ شہریوں کو سیکورٹی فورسز اور فوج نے گرفتار کیا ہے اور ان میں سے کئی گرفتار شدگان کی حالت زندگی کے بارے میں معلومات میسر نہیں ـ