شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeرپورٹسزاہدان، 8 بلوچ قیدیوں کی تازہ ترین صورتحال پر ایک نظر

زاہدان، 8 بلوچ قیدیوں کی تازہ ترین صورتحال پر ایک نظر

ھمگام رپورٹ

 

 

ستمبر 2022 کے وسط میں ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں کی بغاوت کے تسلسل کے ساتھ جو اس خبر کی اشاعت کے بعد شروع ہوئی کہ چابہار کے پولیس کمانڈر نے ایک 15 سالہ بلوچ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی، اس علاقے میں اب بھی شہریوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ اس عرصے کے دوران بڑی تعداد میں قیدیوں کو جیلوں اور حراستی مراکز میں غیر انسانی حالات میں رکھا جاتا رہا اور بلوچ شہریوں پر کثیرالجہتی جبر کا عمل نئی جہتوں میں داخل ہو چکا ہے۔

 

ایرانی جیلوں کے اٹلس نے بلوچستان میں اپنے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے 9 قیدیوں کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کی ہیں جن میں سے 8 بلوچ ہیں اور ان تمام کو ستمبر 2022 کی بغاوت کے آغاز کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، جو تفصیلی گفتگو اس رپورٹ میں۔ علی احمد بریچی، عبدالمالک حملی، علی اکبر خوشکنار، فرہاد نخئی، محمد فولادی، مظہر حیدری، منصور ہوت، نظام الدین ہوت اور حسین کاشانی وہ قیدی ہیں جو بلوچستان کی جیلوں میں غیر انسانی حالات میں قید ہیں اور انہیں سخت سزائیں دی جا رہی ہیں۔

 

علی احمد بریچی کا تعلق زاہدان کے علاقے کریم آباد سے ہے۔ 7 اکتوبر 2022 کو جب وہ اپنی دکان پر جا رہے تھے تو انہیں زاہدان میں محکمہ انٹیلی جنس کی فورسز نے گرفتار کر لیا اور تقریباً ڈھائی ماہ محکمہ انٹیلی جنس کے حراستی مرکز میں رکھنے کے بعد انہیں زاہدان جیل منتقل کر دیا گیا۔ اس بلوچ شہری کا عدالتی کاروائی زاہدان کے نوری اسٹریٹ میں واقع انقلابی عدالت کی دوسری شاخ میں منعقد ہوا۔ بریچی پر لگائے گئے الزامات کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔ تاہم، اٹلس ذرائع کا کہنا ہے کہ، انہوں نے فیصلے پر احتجاج کیا اور کیس کو اپیل کورٹ میں بھیج دیا گیا۔ وہ اب زاہدان جیل کے وارڈ 9 میں قید ہے اور اسے ہر دو ہفتے میں صرف ایک منٹ کی کال کا حق ہے۔

 

 

19 سالہ عبدالمالک حملی ولد ملک جو کہ چابہار کا رہائشی ہے۔ 11 نومبر 2022 کو انہیں چابہار میں سیکورٹی فورسز نے اپنے گھر جاتے ہوئے گرفتار کر لیا اور پوچھ گچھ کے بعد دسمبر میں انہیں چابہار جیل منتقل کر دیا گیا۔ اس بلوچ شہری کے الزامات کو نمٹانے کے لیے عدالت کا پہلا سیشن 26 نومبر 2022 کو ہوا اور اس پر نظام مملکت ، برادری اور ملی بھگت کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے، قومی سلامتی کے خلاف کام کرنے، قیادت کی توہین اور امن عامہ کو خراب کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔

 

پرائمری کورٹ میں عبدالمالک حملی کی رہائی کے لیے 80 کروڑ ایرانی تومان کی بھاری ضمانت جاری کردی گئی۔ وہ خاندان کا اکلوتا بیٹا ہے جس نے چند سال قبل اپنے والد کو کھو دیا تھا اور وہ اپنے خاندان کا واحد کمانے والا ہے ۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسے 2022 کے پہلے نصف میں مظہر حیدری اور درویش گنابادی کے ساتھ چابہار جیل میں قید تنہائی میں منتقل کیا گیا تھا۔

 

21 سالہ علی اکبر خوشکنار ولد فقیر محمد قصرقند کا رہنے والا ہے۔ اس بلوچ شہری کو سیکورٹی فورسز نے 27 ستمبر 2022 کو چابہار سے گرفتار کیا اور تین دن بعد زاہدان جیل منتقل کر دیا گیا۔ اٹلس سے واقف ذرائع کے مطابق، علی اکبر خوشکنار پر “چابہار کے نیشنل بینک کو آگ لگانے، گورنر کے دفتر پر حملہ کرنے، شہر بھر میں سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرنے اور احتجاج کی قیادت کرنے” کا الزام لگایا گیا ہے۔

خوشکنار کا والد چند سال پہلے انتقال کر گئے ہیں۔ عدالت نے اس کی والدہ کو یہ بھی بتایا کہ اسے اپنے بیٹے کے ذریعہ سرکاری املاک کو تباہ کرنے کے بدلے میں 300 ملین تومان ادا کرنا ہوں گے۔

 

فرہاد نخعی ولد علی اور محمد فولادی ولد عبداللہ دونوں کی عمر 18 سال ہے اور وہ چابہار میں رہتے ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے انہیں 4 اکتوبر 2022 کو چابہار میں27 ستمبر کو ہونے والے احتجاج میں شرکت کے الزام میں چابہار سے گرفتار کیا تھا جو کہ چابہار کے پولیس کمانڈر کے ہاتھوں 15 سالہ بلوچ لڑکی کی عصمت دری کے سلسلے میں تشکیل دیا گیا تھا۔

 

اہم ذرائع کے مطابق انہیں چابہار میں ایک ہفتے تک حراست میں رکھا گیا اور پھر زاہدان منتقل کر کے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا تاکہ وہ اپنے خلاف اعتراف جرم کرنے پر مجبور ہو جائیں۔ فرہاد نخعی اور محمد فولادی اس وقت زاہدان جیل کے وارڈ 9 میں قید ہیں۔ انہیں اب بھی فون کالز اور ان کے اہل خانہ سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔ اور ان کی عدالتی سماعت ابھی تک طے نہیں ہوئی ہے۔

 

25 سالہ منصور ہوت ولد کمالان کمال اور نظام الدین ہوت، دونوں چابہار سے ہیں۔ ان دونوں شہریوں کو 28 ستمبر 2022 کو محکمہ انٹیلی جنس نے ان کے گھروں کو جانے کے بعد گرفتار کیا تھا۔ اٹلس کے ذرائع کے مطابق، سیکیورٹی فورسز عدالتی حکم نامہ دکھائے بغیر اور سرکاری کتوں کے ساتھ ان کے گھر میں داخل ہوئیں اور گھر کی تلاشی لینے اور منصور خاندان کے کچھ افراد کو بجلی کے جھٹکے سے مارنے کے بعد ان کے موبائل فون بھی ضبط کر لیے۔ سیکورٹی فورسز نے منصور اور نظام الدین کو، جو ایک دوسرے سے تعلق رشتے دار ہیں، کو حراستی مرکز سے چابہار جیل میں 4 اکتوبر 2022 کو اور گیارہ دن بعد زاہدان انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دونوں شہریوں کو جبری اعترافات کے لیے “میریکل بیڈ” کے طریقے سے شدید جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، یہاں تک کہ انہوں نے پیشاب کے بجائے خون خارج کردیا۔

واضح رہے کہ ایرانی زیر قبضہ بلوچستان میں ایرانی آرمی اور سیکورٹی فورسز سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں بلوچ شہریوں کی گرفتاری پا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز