زاہدان ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 20 فروری بروز پیر یکم کو قابض ایرانی فورسز نے زاہدان میں بلوچ شہریوں کے رہائشی مکانات کو مسمار کرنے کے لیے منزل آپ کے علاقے پر دھاوا بول کر پہلے چھاپے مارے اور متعدد مکانات کو تباہ کرنے کے بعد متعدد احتجاج کرنے والے افراد کو بھی گرفتار کر لیا۔

 زرائع کے مطابق فوجی اہلکاروں نے زاہدان شہر کے علاقے منزل آپ میں رہائشی مکانات کو مسمار کرنے کے لیے چھاپہ مارا تاہم انہیں علاقہ مکینوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ خوف و ہراس پیدا کرنے کے لیے آرمی اہلکاروں نے رہائشی مکانات کی تباہی کے خلاف احتجاج کرنے والے متعدد نوجوانوں کو بھی گرفتار کر کے ان پر تشدد کیا۔

  گرفتار افراد کی شناخت کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

 واضح رہے کہ بہت سے سماجی اور انسانی حقوق کے کارکنوں کا خیال ہے کہ بلوچستان کے علاقے میں بلوچ شہریوں کے رہائشی مکانات کو مسمار کرنے کی وجہ بلوچ علاقوں میں ایران کا آبادی کی تبدیلی کی پالیسی کو فروغ دینا ہے.