{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{"square_fit":1},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":true,"containsFTESticker":false}

زاہدان(ہمگام نیوز ) گزشتہ شام زاہدان میں واقع گاؤں تلہ سیاہ کے قریب سائپا ایندھن بردار گاڑی اعر فارس کار کے درمیان تصادم کے بعد آگ لگنے سے فارس کار میں سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ آگ لگنے سے ایندھن بردار گاڑی کا ڈرائیور بھی زخمی ہو گیا۔

 ہلاک ہونے والے دو افراد کی شناخت 43 سالہ موسی گمشادزہی ولد عبداللہ، اور “عبدالملک گمشادزہی” ولد چراغ کے ناموں سے ہوئی جنکا تعلق خاش سے بتایا جاتا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق ساڑھے پانچ بجے کے قریب سائپا ایندھن بردار گاڑی فارسی کار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور فارسی کار کے دو افراد آگ کی لپیٹ میں آ کر جھلس جانے سے جانبحق ہوگئے جبکہ ایندھن بردار گاڑی کا ڈرائیور جھلسنے سے زخمی ہوگیا ۔