زاہدان(ہمگام نیوز ) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مختلف شہروں اور علاقوں میں مختلف حادثات و واقعات میں دو افراد جانبحق ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام کو چابہار میں ایک بلوچ شہری کو نامعلوم مسلح افراد نے براہ راست فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

 اس شہری کی شناخت “اکبر باشندہ جدگال ولد باہیاں ساکن چابہار بتائی گئی ہے ۔ رپورٹ موصول ہونے تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

دوسرے واقعہ میں 25 نومبر کی شام کہنوج میں نامعلوم مسلح افراد کی براہ راست فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جاں بحق ہوا۔

 اس بلوچ شہری کی شناخت کہنوج سے تعلق رکھنے والا “دادی غلامی” ہے۔ رپورٹ کے مطابق مسلح افراد نے دادی کو اس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنی گاڑی چلا رہے تھے۔

اس کے علاوہ بروز جمعہ کی شام باگو گاؤں کے سرحدی علاقے دزاپ سے واش جانے والی محور پر ایک بلوچ تیلکش کی گاڑی الٹنے سے زخمی ہوا ہوگیا جسے زاہدان کے خاتم ہسپتال کے سپیشل کیئر ڈیپارٹمنٹ کر دیا گیا جہاں وہ اس وقت میں کوما میں ہے۔ اس ایندھن بردار کی شناخت زاہدان سے تعلق رکھنے والے “اسحاق ریگی” کے نام سے بتائی گئی ہے۔