زاہدان : بلوچستان کا 82 فیصد حصہ شدید خشک سالی کا شکار ہے۔ محسن حیدری، ڈائریکٹر جنرل موسمیات بلوچستان

 زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق ایرانی زیر قبضہ بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل آف موسمیات بلوچستان نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کا 82 فیصد حصہ شدید خشک سالی کا شکار ہے ـ

 انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس وسیع صوبے کا 82% رقبہ شدید خشک سالی کا شکار ہے، رواں سال اپریل کے آخر تک ایک سال کے عرصے میں بلوچستان کا 86.8% حصہ خشک سالی سے متاثر ہے جو کہ آگے جا کر 99% جا پہنچے گا ـ

انہوں نے مزید کہا کہ 10 سال کے عرصے کے دوران اس صوبے میں خشک سالی سے متاثرہ 99.6 فیصد علاقے میں سے تقریباً 82 فیصد کو شدید خشک سالی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کے علاوہ 20 سال کے زائد عرصے سے بلوچستان کا وسیع صوبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں متاثر ہوا ہے۔

 اس کے بعد دائمی خشک سالی اور قلت آبی وسائل شدید ہیں، اور باریک دھول اور تیز ہواؤں کا اضافہ اس خطے میں موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے۔