پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024
Homeخبریںزاہدان جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی

زاہدان جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی

زاہدان ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز صبح 8 مئی کو زاہدان جیل کے اہلکاروں نے ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا۔

تفصیلات کے مطابق پھانسی پانے والے اس بلوچ قیدی کی شناخت 29 سالہ یاسر رخشانی ولد کجیر کے نام سے ہوئی ہے جو کہ زاہدان کا رہنے والا ہے۔

  رپورٹ کے مطابق یاسر کو جون 2021 میں زاہدان میں قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس شہر کی انقلابی عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔

 واضح رہے کہ قابض ایران نے گزشتہ 9 دنوں کے دوران مختلف شہروں کی جیلوں میں بلوچ شہریوں کو بڑے پیمانے پر پھانسی دی ہے جس سے دیگر قیدیوں کے اہل خانہ اور انسانی حقوق کے کارکنوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز