Homeخبریںزاہدان جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی

زاہدان جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی

زاہدان ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق زاہدان سنٹرل جیل میں آصف شاہ بخش ولد محمد عمر نامی بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا، جسے اس سے قبل عمداً قتل کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ 20 مئی 2023 کو اس شہر کی سینٹرل جیل میں زاہدان سے تعلق رکھنے والے آصف شاہ بخش نامی 30 سالہ قیدی کو پھانسی دی گئی۔ .

حال وش نیوز نے اطلاع دی ہے کہ آصف شاہ بخش کو تین سال قبل عمداً( جاں بوجھ کر )قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور ایران کے عدالتی نظام نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔

اس قیدی کی پھانسی کی خبر اس خبر کے لکھے جانے تک سرکاری میڈیا بالخصوص عدلیہ کے قریبی ذرائع ابلاغ میں سامنے نہیں آئی تھی۔

واضح رہے کہ 29 اپریل سے 20 مئی 2023 تک ایران کی 12 جیلوں میں دو خواتین سمیت 34 بلوچ قیدیوں کو پھانسی دی گئی۔

Exit mobile version