زاہدان(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق آج بروز منگل کی صبح کو زاہدان سنٹرل جیل میں قید ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دے دی گئی
اس بلوچ قیدی کی شناخت 27 سالہ زکریا علیزہی ولد محمد افضل ہے جو کہ زاہدان (دزاپ) کے علاقے گوربند کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔
دستیاب ذرائع کے مطابق زکریا کو 2021 میں زاہدان شہر میں منشیات سے متعلق الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔ اس ہفتے کے ہفتہ کی صبح اسے عام جیل سے قید تنہائی میں منتقل کیا گیا تھا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ گزشتہ روز زکریا کے اہل خانہ سے زاہدان سینٹرل جیل میں سزائے موت پر عمل درآمد سے قبل آخری ملاقات ہوئی
تھی۔”