زاہدان(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق آج اتوار کو صبح کے وقت زاہدان کے مرکزی جیل میں منشیات سے متعلق جیل کے ایک افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک بلوچ قیدی کو ایران نے پھانسی دے دی ۔
پھانسی پانے والے افغانستان سے تعلق رکھنے والے اس شخص کی شناخت محمد نبی پاپل زہی ولد طاہر کے نام سے ہوئی جو کہ زابل میں رہائش پذیر تھا ۔
موجود ذرائع کے مطابق محمد نبی کو دو سال قبل زاہدان میں منشیات سے متعلق الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور اسے عدالت نے انہیں موت کی سزا سنائی تھی۔
گزشتہ دو دنوں کے دوران انہیں عام جیل سے قید تنہائی میں منتقل کیا گیا تھا۔
پھانسی سے قبل اسے آخری بار اپنے اہلخانہ سے ملاقات کرائی گئی
تھی ۔