زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق
آج بروز جمعرات 26 ستمبر کو زاہدان سینٹرل جیل میں منشیات سے متعلق الزامات کی وجہ سے قید ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے پھانسی دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان کی سینٹرل جیل میں قید ایک بلوچ قیدی 41 سالہ امان اللہ نہتانی کو پھانسی دے دی گئی جو کہ زابل(نصر آباد) کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق امان اللہ کو 2018 میں زابل شہر میں منشیات سے متعلق الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور اسے عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی، اور نومبر 2023 میں اسے زابل کی طاغزی جیل سے زاہدان سینٹرل جیل منتقل کیا گیا تھا۔ منگل 24 ستمبر کو اس جیل کے وارڈ سیون سے قرنطینہ میں منتقل کیا گیا تھا اور آج صبح اس کی سزائے موت پر عمل درآمد کر دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اس جیل میں سزا پر عمل درآمد سے قبل اس قیدی کے اہل خانہ نے گزشتہ بدھ 28 ستمبر کو دوپہر کے وقت آخری ملاقات کی تھی۔