{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی جو کہ پہلے منشیات سے متعلق الزامات میں قید تھے ۔ تفصیلات کے مطابق زاہدان کے مرکزی جیل میں آج صبح کے وقت ایک بلوچ قیدی 26 سالہ یعقوب ناروہی ولد خدا بخش کو پھانسی دے دی گئی ۔ جو کہ انبر آباد کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔

  ذرائع کے مطابق یعقوب کو 2021 میں زاہدان میں منشیات سے متعلق الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔ اتوار کے روز، اسے سزائے موت پر عمل درآمد کے لیے عام جیل سے قید تنہائی میں منتقل کیا گیا تھا۔ اور دوسرے دن اس کی ملاقات اس کے اہلخانہ سے آخری ملاقات کرائی گئی تھی ۔