دزاپ (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق آج بروز بدھ کو فجر کے وقت ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہری دزاپ کے مرکزی جیل میں ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسے پھانسی دے دی گئی ۔

 اس بلوچ قیدی کی شناخت 25 سالہ مہدی حسین زہی ولد عبدالغفور ہے جو کہ مہگس کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق مہدی کو 2020 میں قابض ایرانی فورسز کے “قتل” کے الزام میں گرفتار کیا اور تقریباً دو سال سراوان جیل میں قید رہنے کے بعد 2023 میں اسے دزاپ کے سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا اور تقریباً ایک سال تک دزاپ جیل میں قید ہونے کے بعد اسے گزشتہ روز قید تنہائی میں منتقل کرنے کے بعد آج اسے پھانسی دی گئی ۔

 اس قیدی کو قرنطینہ میں منتقل کرنے کے بعد دزاپ جیل کے حکام نے اس کے اہل خانہ کو آخری ملاقات کے لیے اس جیل میں آنے کو کہا اور گزشتہ روز انھوں نے اس کی والدہ، بہن اور بھائی کو صرف پانچ منٹ تک ملنے کی اجازت دی۔

 واضح رہے کہ 2023 سے لیکر ابتک قابض ایرانی 26 مختلف شہروں میں 184 بلوچ قیدیوں کو مختلف الزامات کے تحت پھانسی دی گئی تھی جن میں دزاپ جیل میں 54 اور بیرجند جیلوں میں 31 کے ساتھ غیر انسانی سزائے موت دی گئی تھی اور ان قیدیوں میں سب سے زیادہ کم از کم چار خواتین کو بھی پھانسی دی گئی۔