زاہدان(ہمگام نیوز ) رسانک بروز ہفت کو فجر کے وقت، زاہدان سینٹرل جیل ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دے دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق پھانسی پانے والے اس بلوچ قیدی کی شناخت 23 سالہ حسن گورگیج ولد حنیف ساکن زاہدان ہے۔

مزید رپورٹ کے مطابق حسن کو 2019 میں زابل میں قتل کے الزام میں گرفتار کر کے سزائے موت سنائی گئی تھی۔

 واضح رہے کہ 2023 سے لیکر تاحال میں ایران کے 26 مختلف شہروں میں 184 بلوچ قیدیوں کو مختلف الزامات کے تحت پھانسی دی گئی تھی، جن میں زاہدان جیل میں 54 اور بیرجند جیل میں 31 کے ساتھ غیر انسانی سزائے موت دی گئی تھی، اور ان قیدیوں میں سب سے زیادہ چار خواتین کو بھی پھانسی دی گئی۔