Homeخبریںزاہدان سینٹرل جیل میں تین بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

زاہدان سینٹرل جیل میں تین بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاعات آج صبح 14 مئی کو زاہدان سینٹرل جیل میں تین بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح 14 مئی کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زاہدان سینٹرل جیل میں قتل کے الزام میں تین قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔

تینوں قیدیوں کی شناخت فرشاد گمشادزہی ولد محمد نعیم ساکن کوثر زاہدان،اسماعیل جہاتیغ ولد غلام رضا ساکن زاہدان اور منصور براہوئی ولد حس ساکن زھک کے ناموں سے ہوئی ـ

کہا جاتا ہے کہ فرشاد گمشادزہی کو 2020 میں 17 سال کی عمر میں قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور بعد میں اسے موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

اسماعیل جہانتیغ کو اردکان اور منصور براہوہی کو آزادشہر، صوبہ گلستان میں قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور بعد میں زاہدان سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا۔

Exit mobile version