جمعه, سپتمبر 27, 2024
Homeخبریںزاہدان سینٹرل جیل میں دو بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

زاہدان سینٹرل جیل میں دو بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی

زاہدان ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج بروز ہفتہ فجر کے وقت زاہدان سینٹرل جیل میں قتل کے الزام میں دو بلوچ قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے انہیں پھانسی دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان کے سینٹرل جیل میں مزید دو بلوچ قیدیوں کو پھانسی دی گئی۔

 ان قیدیوں کی شناخت 28 سالہ عبدالصمد شاہوزہی ولد شاہ محمد اور 28 سالہ محمود ریگی کے نام سے ہوئی جو کہ دونوں کا تعلق زاہدان سے ہے۔

 رپورٹ کے مطابق عبدالصمد اور محمود کو اکتوبر 2013 میں ایک مشترکہ مقدمے میں قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور فوجداری عدالت نے انہیں موت کی سزا سنائی تھی ۔ تقریباً 12 سال قید کے بعد ان دونوں قیدیوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز