سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںزاہدان سینٹرل جیل میں چار بلوچ قیدیوں کی پھانسی ، آج پھانسی...

زاہدان سینٹرل جیل میں چار بلوچ قیدیوں کی پھانسی ، آج پھانسی پانے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی

زاہدان ( ہمگام نیوز ) اطلاع ک مطابق آج پیر صبح کے وقت زاہداب سینٹرل جیل میں چار اور بلوچ قیدیوں کی منشیات کے متعلق جرائم میں سزا موت پر عمل درآمد کرکے انہیں پھانسی دی گئی آج پھانسی پانے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے ـ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان/دزاپ کے مرکزی جیل میں چار اور بلوچ قیدی 38 سالہ سعید براہوہی ولد حبیب اللہ ساکن زابل، 39 سالہ علی براہوہی ولد خان محمد ساکن زابل، 55 سالہ خدا رحم محمدانی ولد بہار خان ساکن زاہدان اور 53 سالہ شہسوار شہریاری پلنگی ولد شاھل ساکن ریکان کو پھانسی دے دی گئی ـ

 رپورٹ کے مطابق سعید اور علی، جو ایک دوسرے آپس میں چچا اور بھتیجے کے طور پر تعلق رکھتے ہیں، کو 2021 میں زابل میں ایک مشترکہ مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا انہیں عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔

 تقریباً ایک ماہ قبل ان دونوں قیدیوں کو زابل جیل سے زاہدان جیل کے وارڈ 4 میں منتقل کیا گیا تھا اور انہیں ان کے اہل خانہ کو بتائے یا آخری بار ملاقات کیئے بغیر پھانسی دے دی گئی ـ

 خدارحم کو بھی 2019 میں زاہدان سے گرفتار کیا گیا تھا اور دو سال بعد عدالت میں ہونے والی سماعت میں اسے موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

 اس کے علاوہ 2021 میں شہشور کو فورسز نے نصرت آباد شہر سے گرفتار کیا اور زاہدان کی اعدالت میں سزائے موت سنائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز