زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز جمعرات کی صبح ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عملدرآمد کرکے اسے پھانسی دی گئی جو کہ گزشتہ 14 سال سے قید تھے ۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان (دزاپ) کے سینٹرل جیل میں 14 سال سے قید 35 سالہ حسن اخلاصی ولد شیر محمد نامی ایک قیدی کو جمعرات کی صبح پھانسی دے دی گئی جو کہ گرفتاری کے وقت ان کی عمر 18 سال تھی ۔
ذرائع کے مطابق حسن کو 2010 میں گلشن شہر میں کسی کو قتل کرنے جرم گرفتار کیا گیا تھا جہاں اسے قابض ایران کی فوجداری عدالت میں سزائے موت سنائی گئی تھی ۔
ذرائع نے مزید کہا: “حسن نے 2007 میں ایک شخص کو قتل کیا تھا اور اس واقعے کے تقریباً ساڑھے تین سال بعد اسے گرفتار کیا گیا تھا۔”
مزید رپورٹ کے مطابق جرم کے وقت اس قیدی کی کم عمری کی وجہ سے اسے پھانسی نہیں دیا گیا
تھا ۔