زاہدان( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 17 فروری کو بروز جمعہ قابض ایرانی سپیشل یونٹ کی فورسز نے زاہدان سے چار بلوچ شہریوں کو گرفتار کر کے خفیہ ایجنسی کے حوالے کر دیا۔
ان شہریوں کی شناخت 18سالہ اسماعیل ریگی ولد پرویز ، 19سالہ امید کہرازہی ولد عبدالحمید، 20سالہ یحییٰ ریگی ولد عبدالرحمن اور 22 سالہ فرہاد ریگی ولد عبدالرحمن دونوں بھائی ہیں اور چاروں کا تعلق زاہدان سے ہے ۔
ان شہریوں کو اسپیشل فورسز نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد گھر جاتے ہوئے روک کر گرفتاری کے بعد پھر محکمہ انٹیلی جنس ایجنسی کے حوالے کر دیا ۔
واضح رہے کہ ان افراد کے اہل خانہ کی بار بار انٹیلیجنس ایجنسی کے ادارے کو رابطہ کرنے کے بعد خاطرخواہ جواب نہیں ملا بلکہ محکمہ اطلاعات کے متعلقہ حکام نے انہیں دھمکی دی ہے کہ وہ اپنے لوگوں کو فالو اپ کرنا چھوڑ دیں ۔ علاقائی ذرائع کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ ایرانی عدلیہ انہیں کسی جھوٹے الزامات میں پھنسا کر سزائے موت سنائی گی ۔