سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںزاہدان: قابض ایران کے خلاف ہر جمعہ کی طرح اس جمعہ میں...

زاہدان: قابض ایران کے خلاف ہر جمعہ کی طرح اس جمعہ میں بلوچ عوام کا احتجاجی مظاہرہ جاری

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ہر جمعہ کی طرح اس جمعہ میں مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان میں قابض ایران کے خلاف بلوچ عوام ہزاروں کی تعداد میں زاہدان میں احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعہ 5 مئی کو زاہدان کے مکی مسجد کے اطراف سے شروع ہونے والے احتجاجی مظاہرہ مختلف گلیوں اور شاہراہوں سے ہوتا ہوا زاہدان کے مرکزی بازار میں پھیل گیا ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھا ہے جس پر درج ہے ،، 30 ستمبر 2022 کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

مرگ بر خامنہ ای، لوگوں کو جھوٹے الزامات میں پھانسی دینا بند کرو ۔ جبکہ نعرہ لگاتے ہوئے بلوچ مظاہرین نے عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ بلوچستان میں ایران کے ہاتھوں بلوچ عوام کی حقوق سنگین خلاف ورزی کا نوٹس لیں ۔

دوسری جانب بلوچ نوجوانوں نے مختلف شاہراہوں سے گشت کرتے ہوئے نعرہ لگایا کہ ایران بلوچ سیاسی قیدیوں کو پھانسی دینا بند کرے اور عالمی انسانی حقوق کے ادارے ایران کے خلاف فوری نوٹس لے ۔

دریں اثناء اس احتجاجی مظاہرے میں بلوچ بچوں نے شرکت کرکے ایرانی مظالم کے خلاف نعرے لگائے اور قسم کھائی کہ بلوچستان کے شہداء کے خون کا بدلہ لیا جائے گا ۔ ایرانی فورسز دوسرا داعش بن گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہر جمعہ میں بلوچ عوام کا ہزاروں افراد کی شکل میں یہ احتجاجی مظاہرہ قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں مہسا امینی کی ریاستی قتل اور چابہار میں بلوچ لڑکی کی ایرانی پولیس افسر کے ہاتھوں جنسی تشدد کے بعد شروع ہوا تھا کہ بلوچستان میں تاحال جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز