زاہدان ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بدھ 16 نومبر کی شام کو زاہدان یونیورسٹی اسٹریٹ سے قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے ایک بلوچ نوجوان کو گرفتار کیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز زاہدان یونیورسٹی اسٹریٹ میں قابض ایرانی سیکیورٹی فورسز 17 عبداللہ رحمانی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق عبداللہ کو سیکیورٹی فورسز نے راہگیروں کو چاکلیٹ پیش کرنے پر گرفتار کیا تھا۔   واضح رہے کہ بلوچستان میں حالیہ احتجاجی مظاہروں کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد جن میں 18 سال سے کم عمر کے بچے بھی شامل ہیں کو بلا وجہ اور غیر قانونی طریقہ کار کے خلاف گرفتار کیا گیا ہے۔