زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے دو افراد جانبحق ایک زخمی۔ رپورٹ کے مطابق بروز ہفتہ زرآباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ شہری گولی لگنے سے زخمی ہوا جنہیں چابہار کے امام علی ہسپتال کے خصوصی نگہداشت کے شعبے میں داخل کیا گیا

نامعلوم خاندانی نام رکھنے والے اس شخص کی شناخت عظیم ساکن زرآباد سورگ ہے ۔

مزید رپورٹ کے مطابق عظیم پر فائرنگ کا واقعہ رات کو زرآباد شہر کے قرب و جوار میں پیش آیا ، جن پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی ۔

 رپورٹ موصول ہونے تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے ۔

اس کے علاوہ بروز ہفتہ میرجاوہ کے گاؤں دزک میں ایک 8 سالہ بچے پر قابض ایرانی بسیج فورسز نے فائرنگ کی جس سے ٹانگ پر گولی لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔

 اس بلوچ بچے کی شناخت ماریہ ریگی نتوزہی ولد رحمت اللہ سکنہ مہر آباد میرجاوہ ہے۔

دریں اثناء اسی روز ہفتہ کو ایرانشہر میں قابض ایرانی مرصاد فورسز نے ایک گاڑی کا تعاقب کیا جس سے گاڑی سے سوار ایک بچہ گر کر جانبحق ہوگیا ۔

 اس بچے کی شناخت 9 سالہ بہرام حملی ولد شہداد کے نام سے بتائی گئی ہے، جو کہ ایرانشہر کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔