زاہدان ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ایرانی زیر قبضہ بلوچستان میں مختلف حادثات و واقعات میں 9 جان بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 2 اپریل کو دشتیاری شہر کے علاقے ریمدان میں پیٹرول سے بھری گاڑی میں آگ لگنے سے ایک بلوچ فیولر جل کر متاثر ہوا۔ ایندھن بردار کی شناخت 45 سالہ اختر علی تقوی ولد آخر داد ساکن کوہمیتگ گاؤں سرباز ہے۔
دریں اثنا، اسی روز سرباز شہر کے گاؤں پیردان میں قابض ایرانی فورسز کی بلوچ فیولر پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں تیل کے کاروبار سے منسلک دو افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ قابض ایرانی فورسز نے مزکورہ افراد کے گاڑی کو چھیننے کی کوشش کی لیکـن لوگوں نے اس پر احتجاج کیا اور فورسز کو مجبورا اسے چھوڑنا پڑا ـ تاہم زخمی افراد کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔
اس کے علاوہ، چابہار میں قابض ایرانی آرمی کی بلوچ تیلکش کی گاڑی پر براہ راست فائرنگ سے گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاکر گرگئی جسکے نتیجے میں طارق جرست ولد صاحبان ساکن رمین چابہار شہید ہوگیا۔ جبکہ طارق جرست کی بے گناہ قتل پر تمام بلوچ فیولرز نے رمین کے علاقے میں یکجاہ ہوکر قابض ایرانی فورسز کے خلاف سڑکوں پر ٹائرز جلاکر احتجاج کیا۔
دوسری جانب اسی روز 2 اپریل کو چابہار میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 29 سالہ عبداللہ مرادزھی نامی شخص کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔ تاہم، اس قتل کی وجوہات اور قاتلوں کے محرکات کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا۔
دریں اث،نا گزشتہ روز 1 اپریل کو نہبندان شہر کے محور میں ایک بلوچ فیولر کی گاڑی ٹریفک حادثے کے شکار ہوگئے ـ تفصیلات کے مطابق 23 سالہ خدایار شاہ بخش ولد رسول کی تیل سے بھری گاڑی نہبندان کے محور پر حاثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور موقع پر جانبحق ہوگئے ـ خداریار شاہ بخش زاہدان کے گاؤں سرنائی کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
گزشتہ روز 1 اپریل کو زاھدان میں قابض ایرانی سیکیورٹی فورسز نے ایک چلتی گاڑی پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک بلوچ شہری زخمی ہوگئے جبکہ اس بلوچ شہری کو زخمی حالت میں قابض فورسز نے گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ تاہم، اس بلوچ شہری کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ قریبی لوگوں پر قابض ایرانی فورسز نے ہوائی فائرنگ کی۔
دوسری جانب گزشتہ روز 2 اپریل کو زاہدان میں ایک ٹریفک حادثے میں دو بھائی جان بحق ہوگئے ـ تفصیلات کے مطابق زاہدان سے خنجک کے راستے میں ریلوے لائن کے قریب ٹریفک حادثے میں دو بھائی 33 سالہ نوربخش ناروہی اور 13 سالہ مہرداد ناروہی جانبحق ہوگئے جو کہ زاھدان کے علاقے نصرت آباد کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔
دریں اثنا گزشتہ ہفتے 31 مارچ کو زھکلوت اور دلگان کے محور پر ایک اور ٹریفک حادثے میں ایک شخص کی موت ہوگئی ـ
تفصیلات کے مطابق زھکلوت اور دلگان کے ایکسز پر ٹریفک حادثے کا شکار ہوکر ایک بلوچ فیلور کی گاڑی کو آگ لگ گئی جس سے وہ جلتی گاڑی سے باہر نہیں نکل سکے اور جھلس کر جاں بحق ہوگئے مزکورہ شخص کی شناخت 25 سالہ محمود نصرالہی ولد مزار ساکن اسلام آباد رودبار کے نام سے ہوئی۔
اس کے علاوہ گزشتہ ہفتے 30 مارچ کو زھک شہر کے گاؤں کہک میں قابض ایرانی آرمی کی براہ راست فائرنگ کی نتیجے میں 30 سالہ نادر ناروہی نامی نوجوان شہید ہوگئے ـ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کہک گاؤں میں بغیر پیشگی اطلاع اور گاڑی روکے بغیر قابض ایرانی آرمی نے چلتی گاڑی پر فائرنگ جس سے نادر ناروہی شہید ہوگئے تاہم اس قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 29 مارچ کو ھیرمند شہر کے گاؤں دہ دوست محمد نے مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک 9 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ـ تفصیلات کے مطابق ھیرمند شہر کے گاؤں دہ دوست محمد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 9 سالہ “عمر گله” بچه نامی بچے کو قتل کر دیا جبکہ اس فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے جو کہ چاروں زخمی “رخشانی اور گه بچه ” فیملی سے تعلق رکھتے ہیں ـ
ایک اور رپورٹ کے مطابق پہرہ میں کار اور ٹینکر کی تصادم سے کار سوار شخص شخص جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پہرہ/ایرانشہر کے علاقے بزمان میں پیش آیا تاہم اس واقعہ میں جان بحق شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔