زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں سے وقفے وقفے سے جاری مون سون کی بارشوں اور سیلاب کے سبب دس افراد کی موت ہوگئی ہے ـ تفصیلات کے گزشتہ روز 28 جولائی کو بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں اور پیرکور کے سرحدی علاقے میں سیلاب اور موسمی ندیوں کے بہنے سے بھاری مالی نقصانات کے علاوہ پانچ افراد ڈوب کر جان کی بازی ہار

گئے۔ وہ پانچ افراد لاپتہ ہو گئے ہیں ـ

سیلاب کی وجہ سے بہتے ندیوں میں ڈوبنے سے جانبحق ہونے والے پانچ فیولر کی لاشیں مقامی لوگوں نے تلاش کی تھیں اور دیگر پانچ فیولر تاحال لاپتہ ہیں۔ رپورٹ کی تیاری کے وقت تک جانبحق ہونے والوں اور لاپتہ افراد کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

 خیال رہے کہ 24 اور 25 جولائی کو بھی نہنگ ندی کے علاقے میں دو بلوچ سوختبر/فیولر سیلاب میں پھنسنے سے جان کی بازی ہار گئے تھے۔