زاہدان (ہمگام نیوز ) رسانک کے مطابق 26 دسمبر کی شام ایک 17 سالہ بلوچ نوجوان گھر سے خریداری کے لئے نکلنے کے بعد تاحال لاپتہ ہیں ، کہا جاتا ہے اس نوجوان کے پاس گولڈن آئیڈنٹٹی کارڈ( عارضی رہائشی کارڈ ) ہے
ذرائع کے مطابق 24 گھنٹے سے زیادہ عرصہ گزرنے کے بعد جب اس کے موبائل پر اس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کا موبائل بند تھا ۔
اس بلوچ نوجوان کی شناخت 17 سالہ اسماعیل خروط ولد ناصر، والد کا تعلق افغانستان اور والدہ کا تعلق ایران سے ہے اور اس کے پاس اپنی والدہ کے ذریعے زاہدان میں سنہری شناختی کارڈ یا عارضی رہائش کا کارڈ بھی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ اسماعیل امیر المومنین اسٹریٹ پر واقع اپنے گھر سے خریداری کے لیے نکلے تھے اور ان کی کوئی خبر نہیں ہے اور ان کا موبائل فون بھی بند ہے۔
اس بلوچ شہری کے اہل خانہ بہت پریشان ہیں اور وہ سٹی ہسپتال اور تھانے کے چکر لگا چکے ہیں لیکن انہیں اس کی حالت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی۔
ذرائع کے مطابق خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسے قابض ایرانی فورسز نے افغانستان کا شہری ہونے کے ناطے گرفتار کیا تھا تاہم متعلقہ مراکز پر کسی نے جواب نہیں دیا۔
واضح رہے کہ گولڈن کارڈ ایک عارضی شناختی کارڈ ہے جو بیرون ممالک کے شہری رہائش کے لیے حاصل کرتے ہیں۔ یہ کارڈ ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جن کے والد غیر ملکی ہیں اور جن کی والدہ ایرانی ہیں۔