Homeخبریںزاہدان میں ایک شخص قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں گرفتار

زاہدان میں ایک شخص قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں گرفتار

زاہدان (ہمگام نیوز) مکی مسجد کے انتظامیہ کے اہم ارکان میں سے ایک کو جنرل اینڈ ریولوشنری پراسیکیوٹر آف دزاہ (زاہدان) نے طلب کیا اور وہاں جانے کے بعد بغیر کسی وضاحت کے اسے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ـ

تفصیلات کے مطابق اس شہری کی شناخت 38 سالہ عبدالواحد شلی بر ولد مسافر شلی بر ہے جو کہ بلوچستان کے مشہور مسجد مکی مسجد زاہدان کے اہم ارکان میں سے ایک ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کا خیال ہے کہ عبدالواحد کی گرفتاری مکی مسجد کا بدلہ لینے کے لیے تھی ـ

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی نے مولوی عبدالحمید کے منصوبہ بند حیاتیاتی قتل کی کوشش کی تھی جسے وہاں کے انتظامیہ مشکوک شخص کو گرفتار کرکے ناکام بنا دیا تھا ـ

Exit mobile version